• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ پبلک سروس کمیشن امتحانات، شرکت کی عمر میں 2سال اضافہ

سندھ پبلک سروس کمیشن امتحانات، شرکت کی عمر میں 2سال اضافہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والے مشترکہ مسابقتی امتحانات 2018ء میں شرکت کے لیے امیدواروں کی عمر کی حد میں 2سال کا اضافہ کر کے 32 سال کر دی ہے۔

شیڈول کاسٹ امیدواروں کی عمر کی حد 33 سال جبکہ سرکاری ملازمت کرنے والے امیدواروں کے لیے عمر کی حد 35 سے 37 سال ہوگی۔

سندھ حکومت نے اس حوالے سے پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین کو خط بھی ارسال کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا اس ضمن میں کہناہےکہ عمرکی حد میں اضافے سے ہزاروں نوجوان مستفید ہوں گے، سندھ میں بنیادی آبادیاتی تبدیلی آچکی ہےجس کی وجہ سے عمر کی حد میں اضافہ ضروری ہوگیا ہے۔

مراد علی شاہ کامزید کہنا ہے کہ نوجو ا نوں کی تعداد بڑھ چکی ہے، طلباء کی بڑی تعداد اعلیٰ تعلیم حاصل کررہی ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے عمر کی حد میں اضافہ کرنے سے زیادہ پڑھے لکھے نوجوان مذکورہ امتحان میں شرکت کرسکیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہوگا کہ غریب گھرانوں سے تعلق رکھنےوالے نو جو ا ن جو عموماً مستقل تعلیم جاری نہیں رکھ پاتے وہ بھی مستفید ہوں گے۔

تازہ ترین