اسلام آباد ( آن لائن ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء کو دھمکی دی ہے کہ رانا ثناء کا منہ کالا کرکے اسکی بھنویں صاف کرکے گدھے پر بٹھا کر پورا فیصل آباد گھماؤں گا- تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز شیخ رشید نے رانا ثناء کی میڈیا ٹاک کے رد عمل میں اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا رانا ثناء اللہ مجھے جوتے مروائے گا فی الحال خود جوتے کھا رہے ہیں عمران خان نے تو رانا ثناء کو موچھوں سے گھسیٹنے کا کہا لیکن میں مونچھیں او ر بھنویں دونوں صاف کرکے اسکا منہ کالا کرونگا اور اسکو گدھے پر بیٹھا کر پورا فیصل آباد گھماؤں گا کیونکہ یہ اسی ظرف کے قابل ہیں انہوں نے کہ کہ یہ ملک کو خانہ جنگی کی طرف لیکر جارہے ہیں اللہ خیر کرے کیونکہ ملک اس وقت تاریخ کی نازک ترین صورتحال سے گزر رہا ہے واضح رہے رانا ثناء اللہ نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ شیخ رشید جوتا کلب کے بہترین اور ٹاپ کے امیداور ہیں۔