• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی آئی خان سے گرفتار ملزمان نے بینظیر قتل کی سازش کا اعتراف کیا تھا،وقار چوہان

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج رائے محمد ایوب خان مارتھ نے بینظیر قتل کیس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے رکن اور استغاثہ کے اہم گواہ ایس ایس پی وقار چوہان کا بیان قلمبند کر لیا اس بیان پر وکلا صفائی کی جرح جاری تھی کہ عدالتی وقت ختم ہونے کی وجہ سے مزید سماعت8 فروری تک ملتوی کر دی گئی، سوموار کو اڈیالہ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ایف آئی اے کے سینئر پراسیکیوٹر چوہدری اظہر نے بینظیر قتل کیس کی تفتیش کیلئے پنجاب حکومت کی طرف سے بنائی جانے والی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے رکن ایس ایس پی وقار چوہان کا بیان قلمبند کروایا جنہوں نے عدالت کو بتایا کہ 27دسمبر کو ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی طرف سے اطلاع آئی تھی کہ ہم نے بعض دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے اس اطلاع کے بعد میں نے ڈیرہ اسماعیل خان جاکر گرفتار ملزمان اعتزاز شاہ اور شیر زمان کوراولپنڈی لاکر عدالت سے باقاعدہ جسمانی ریمانڈ لیا تھا ۔گواہ کے مطابق دوران تفتیش دونوں ملزمان نے بیت اللہ محسود، ولی محمد اور قاری نادر سے اپنے تعلقات، ملاقات اور بینظیر کو قتل کرنے کیلئے تیار کی جانیوالی سازش کے بارے میں تفصیلا ت بتائی تھیں، تاحال اس کیس میں 62گواہ اپنا بیان قلمبند کروا چکے ہیں اور امکان ہے کہ استغاثہ کے مزید پانچ گواہ اپنے بیانات قلمبند کروائیں گے۔
تازہ ترین