راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی ریجن میں پولیس کےاکلوتے سپرنٹنڈنٹ کابھی تبادلہ کردیا گیا۔ ریجن بھرمیں اسسٹنٹ ڈائریکٹرکی 5اور سپرنٹنڈنٹ کی 10اسامیاں ہونے کے باوجودایک بھی اے ڈی اورسپرنٹنڈنٹ تعینات نہیں ہے جب کہ ان تمام 14سیٹوں پرکم عہدے کے ملازم کام کررہےہیں۔ اوربامرمجبوری ان اسامیوں پرپی ایس،اسسٹنٹ اور سینئرکلرک کے عہدے کے ملازمین سے کام لیا جارہا ہے۔چندروزقبل سی پی اوآفس راولپنڈی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرکی سیٹ پرکام کرنے والے سینئراسسٹنٹ راجہ فارس کوسپرنٹنڈنٹ کے عہدے پرترقی دی گئی تھی جنہیں بدھ کوفیصل آبادتبدیل کردیاگیا ۔ وہ سی پی اوآفس راولپنڈی کے اے ڈی جاویدرسول کے تبادلے کے بعدبطوراسسٹنٹ ڈائریکٹراحسن طریقے سے کام کررہے تھے۔ذرائع کاکہناہے کہ پنجاب پولیس میں جونئیرکلرک کے پانچ سوسے زیادہ اسامیاں اوراسسٹنٹ ڈائریکٹرکی 16اسامیاں خالی ہیں لیکن ان اسامیوں پربھرتیاں نہیں کی جارہیں،اورنہ ہی سیٹیں خالی ہونے کے باوجودپروموشن کی جارہی ہے۔