• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال، مریض پریشان

کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال، مریض پریشان

کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کا ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے، سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز کے بائیکاٹ کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

کوئٹہ کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں ینگ ڈاکٹرز کےبائیکاٹ کا چوتھا روز ہے۔

احتجاجی ڈاکٹروں کا مطالبہ ہے کہ صوبے میں ڈاکٹرز کی خالی آسامیاں کمیشن کے ذریعے پر کی جائیں،ہاؤس آفیسرزاورپوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرزکےماہانہ الاونس میں اضافہ کیاجائے جبکہ سرکاری اسپتالوں میں بہتر طبی سہولیات اور جدید مشینری کی فراہمی سمیت دیگر مطالبات بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب مسلسل چوتھے روز اوپی ڈیز کی بندش سے مریضوں کو پریشانی اور خاص طور پر دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے خواتین،بچے اور بزرگ مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

تازہ ترین