• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فروری میں لیسکوکی ریکوری 105فیصد تک پہنچ گئی، مجاہد پرویز چٹھہ

فروری میں لیسکوکی ریکوری 105فیصد تک پہنچ گئی، مجاہد پرویز چٹھہ

چیف ایگزیکٹو لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی مجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا ہے کہ لائن لاسز میں کمی اور ریکوری میں اضافےکیلیےبھرپورکام کررہےہیں، فروری میں لیسکوکی ریکوری 105فیصد تک پہنچ گئی جبکہ تمام سرکلزطےکردہ ٹارگٹس کےحصول کےلیےکام کررہے ہیں۔

اپنے بیان میں لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا تھا کہ لائن لاسز کی وجہ بجلی چوری نہیں،ٹیکنیکل اورکمرشل لاسزکےنتائج مجموعی لاسز کے اعداد و شمار میں شامل ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف مہم منظم طریقے سے جاری ہے۔ فروری میں 14ہزار262بجلی چوری کے کیسزپکڑے گئے۔

انہوں نے کہا کہ جولائی2017سےفروری2018تک ایک لاکھ44 ہزار 235بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کی گئی۔ گزشتہ8ماہ کے دوران بجلی چوری کی مدمیں 200 اعشاریہ 43ملین یونٹس چارج کیے گئے اور 2 اعشاریہ 6 بلین روپے کی ریکوری کی گئی۔

تازہ ترین