• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بے ترتیب ثبوتوں پر وزیر اعظم کو نا اہل کرناالمیہ ہے، مریم اورنگزیب

بے ترتیب ثبوتوں پر وزیر اعظم کو نا اہل کرناالمیہ ہے، مریم اورنگزیب

وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ بے ترتیب ثبوتوں اور اقامے کی بنیاد پر منتخب وزیراعظم کو نااہل کیا گیا، یہ بہت بڑا المیہ ہے اور سوچنے کا وقت ہے۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ منتخب وزیر اعظم کے خلاف لندن کی دیوالیہ کمپنی سےشہادتیں لائی گئیں،مریم اورنگ زیب کہتی ہیں جج نے بھی کہہ دیا کہ شہادتوں کی ترتیب ٹھیک کرلیں،جب ساری جےآئی ٹی جھوٹ پرمبنی ہو،ثبوت کا سرا نہ ملنا المیہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ لندن کی بینکرپٹ کمپنی سے رپورٹس اور شہادتیں ایک منتخب وزیراعظم کے خلاف اکٹھی کی گئیں اور گزشتہ روز جج نے کہا کہ ایسے شہادت اور بیان قلمبند نہیں ہوتا تو واجد ضیاء کی طبیعت خراب ہوگئی۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ نواز شریف کہہ رہے ہیں کہ ووٹ کو عزت دیں اور اب پوری قوم صرف ایک ہی بات کر رہی ہے ووٹ کو عزت دو۔

اس موقع پر نون لیگی رہنما مصدق ملک کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ سے ڈاؤن لوڈ ہوئی چیزیں عوام کے سامنے آجائیں گی، جس طرح کے فیصلے آرہے ہیں وہ سب کے سامنے ہیں کیا تبصرہ کروں؟

تازہ ترین