• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سگریٹ پینا ایک عام ’لت ‘ہے جس میں بدقسمتی سے مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی بڑی تعداد میں مبتلا ہیں۔

خواتین کے ساتھ ساتھ کم عمر نوجوان بھی اس لت میں تیزی سے مبتلا ہورہے ہیں ۔ سگریٹ کو نامعلوم کیوں ’اسٹیٹس سمبل‘ بھی سمجھا جانے لگا ہے ۔

سگریٹ پینے والے لکھ پتی بنیں

 خود کو ماڈرن گھرانے کا ظاہر کرنا ہو تو بھی نوجوان اس لت کو اپنانے میں دیر نہیں کرتے ۔ یہی وجہ ہے کہ سگریٹ پینے والوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔

چلئے اس بحث کوجانے دیجئے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ سگریٹ کس طرح آپ کو لکھ پتی بنا سکتی ہے۔۔۔!!


اگر آپ نے ایک دن میں آدھا پیکٹ سگریٹ بھی پی تو تقریباً ایک دن میں آپ سگریٹ نوشی پر 160روپے صرف کرتے ہیں۔ اس حساب سے ایک مہینے میں4ہزار8سواور1 سال میں 58ہزار 4روپےآپ کی جیب سے خاموشی سے نکل جاتے ہیں جبکہ صحت الگ خراب ہوتی ہے ۔


لیکن اگر آپ اس ’بار‘ سے بچنا چاہیں تو آسانی سے اس لت سے جان چھڑاسکتے ہیں اور سال بھر یہ رقم بچائیں تو ہوگئے نہ آپ لکھ پتی۔







سگریٹ نہ پیناآپ کے لئے ہی فائد ہ مند ہوتاہے انسان اشرف المخلوقات ہے وہ جو چاہے کرسکتاہے بس ذہنی طور پر اپنے آپ کو تیار کرنے کی ضرورت درکار ہوتی ہے۔

  •  جب بھی آپ کو سگریٹ کی طلب ہو تو لیموں کو ٹکڑا کاٹ کرٹافی کی طرح چوسیں۔۔یا لیموں کا تھوڑا سا رس بھی آپ پی سکتے ہیں اس سےسگریٹ پینے کی طلب اُس وقت ختم ہوجائے گی۔
  • سونف کو تھوڑے سے گھی میں بھون کر شیشی میں بھر کر رکھ لیں جب بھی سگریٹ کی خواہش ہو تو آدھا چمچ سونف چبالیں اس سےافاقہ ہوگا۔
  • انگور کھانے سے بھی سگریٹ پینے کی عادت چھوٹ سکتی ہے۔


  • تو کیا خیال ہے ؟ سگریٹ پینی ہےیا لکھ پتی بننا ہے،فیصلہ آپ کا ۔


تازہ ترین
تازہ ترین