• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سگریٹ پیکٹ پر تصویری وارننگ کاحجم بڑھانے کا فیصلہ

Smoking Kills

وفاقی حکومت نے سگریٹ پیکٹ پر تصویری وارننگ کے حجم میں اضافے کا فیصلہ کرلیا۔ اضافہ 2 مرحلوں میں کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ نے سگریٹ کے پیکٹس پر تصویری وارننگ کے حجم میں اضافے کی منظوری دیدی۔

smoke

ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں وارننگ 40 سے بڑھا کر 50 فیصد اور دوسرے مرحلے میں 50 سے بڑھا کر 60 فیصد کی جائے گی۔

تصویری وارننگ کے حجم کے پہلے مرحلے پر عملدرآمد کا آغاز جون 2018 اور دوسرے مرحلے پر عملدرآمد کا آغاز جون 2019 سے ہوگا۔

سگریٹ پیکٹ پر موجودہ تصویری وارننگ کا حجم 40 فیصد ہے۔

تازہ ترین