اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ انہوں نے پرویز مشرف کی وطن واپسی کی یقین دہانی پر حکومتی اداروں کو کارروائی سے روک دیا۔احسن اقبال کے مطابق پرویزمشرف کے معا ملے میں خصوصی عدالت نے ایک ہفتے کی مہلت دی ہے، ایک ہفتے تک پرویز مشرف نہ آئے تو خصوصی عدالت کے فیصلے پرعمل درآمد شروع ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ مشرف بھی سابق وزیراعظم نواز شریف کی طرح عدالت میں پیش ہوں گے۔ نہ آنے کی صورت میں خصوصی عدالت کے حکم کے مطابق پر ویز مشرف کا شناختی کارڈ اورپاسپورٹ معطل کردیا جائے گا۔ ای سی ایل میں ڈالنے کا معاملہ منظوری کیلئے کابینہ کو بھیج دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چودھری نثار دور کے تمام ای سی ایل کیسز کی توثیق کابینہ سے کرائی جائے گی۔