بہاولپور(نمائندہ جنگ) تحریک انصاف گلالئی پارٹی کی سربراہ عائشہ گلالئی گزشتہ روز پریس کانفرنس کیلئے مقامی ہوٹل پرپہنچیں تو تحریک انصاف کی خواتین اورکارکنان کی ایک بڑی تعداد نے گلالئی کودیکھ کران کے خلاف شدید نعرے بازی کردی جبکہ تحریک انصاف کی شہلااحسان ودیگر نے گلالئی پر انڈے پھینکے تاہم گلالئی اپنے خلاف نعرے بازی اور انڈوں کی بوچھاڑ کے باوجود خاموشی کیساتھ مقامی ہوٹل میں داخل ہوگئی، عائشہ گلالئی نے ان کے بارے کہاکہ یہ بھٹکے ہوئے ہیں ان کونہیں معلوم یہ کیاکررہے ہیں ،یہ میرے بہن بھائی ہیں ان کوغلط راستے پرڈالا گیاہے سیاست میں تہذیب کے دامن کونہیں چھو ڑ ناچاہئے۔