• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کا پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی اتحاد تھا اور نہ ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت کا پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی اتحاد تھا اور نہ ہے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے پی ٹی آئی کا سمجھوتا بلوچستان کے ساتھ تھا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر چیئرمین سینیٹ ن لیگ کا منتخب ہوجاتا تو پارلیمنٹ اور جمہوریت کو نقصان پہنچتا۔حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کو تقنید کا نشانہ بناتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ن لیگ تصادم کی راہ پر گامزن ہے، انہیں سوچنا چاہیے کہ وہ کون لوگ تھے جنہوں نے ساتھ ہونے کے باوجود ان کا ساتھ نہیں دیا۔
تازہ ترین