• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کا ہر نمائندہ عوام کی خدمت کیلئے منتخب ہوا،سلمان مراد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چئیرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا ہےکہ پیپلز پارٹی کا ہر نمائندہ عوام کی خدمت کے لئے منتخب ہوا ہے ریلیف دینے کا یہ سلسلہ ہمیشہ جاری رکھا جائے گا موجود ہ بجٹ میں عوام کی مشکلات کم کر رہے ہیں اور نئے سال کا بجٹ ضلع کونسل کی عوام کے لئے ترقیاتی پروجیکٹ کے حوالے سے مثالی ہوگا عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی ہمارا مشن ہے نئے سال میگا پروجیکٹ بھی دیئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل کاٹھور میں مختلف ترقیاتی اسکیموں کا افتتاح کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایم،این،اے عبدالحکیم بلوچ چیف آفیسر مسرور احمد میمن ،ڈسٹرکٹ انجنئیر فضل محمود گل ، افسر مالیات خان محمد ملک، ایکسین ممتاز علی زرادری رکن کونسل سلیم بلوچ ،قادر بخش بلوچ بھی موجود تھے چئیرمین نے مزیدکہا کہ ضلع کونسل پیپلز پارٹی کا قلعہ ہے یہاں ہر علاقے میں مساوی بنیادوں پر کام کرایا جا رہا ہے بجٹ میں کمی ہے لیکن ہم نے ترقیاتی کاموں کو اسی انداز میں جاری رکھاہوا ہے۔
تازہ ترین