• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ،سندھ اورسمٹ بینک انضمام سے متعلق رپورٹ طلب

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سندھ بینک اور سمٹ بینک کے انضمام سے متعلق 10 دن میں رپورٹ پیش کرنے کاحکم دیدیاہے۔جمعہ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بینچ کے روبرو سندھ بینک اور سمٹ بینک کے آپس میں انضمام سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو ہدایت کی کہ دونوں بینکوں کے حکام کو بلائیں، عدالت دونوں کو سننا چاہتی ہے ۔ تھوڑی دیر بعد سندھ بینک کے ڈائریکٹر بلال شیخ پیش ہوئے، چیف جسٹس نے استفسار کیا سنا ہے سمٹ بینک کو سندھ بنک میں ضم کیا جا رہا ہے۔ کس قانون کے تحت اور کارروائی کہاں تک پہنچی جس پر انہوں نے کہا کہ سمٹ بنک کو سندھ بینک میں ضم کرنے کیلئے قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں۔
تازہ ترین