• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرجیل میمن و دیگر کیخلاف کرپشن ریفرنس میں نیب کے گواہ کا بیان قلمبند

کراچی (اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت میں سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن و دیگر کے خلاف 5 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس میں نیب کے گواہ کا بیان قلم بند کرلیا گیا ۔جبکہ عدالت نے وکیل صفائی کی درخواست پر نیب پراسیکوٹر کو نوٹس جاری، سماعت 24؍ مارچ تک ملتوی کردی۔ہفتے کو احتساب عدالت میں محکمہ اطلاعات سندھ میں پانچ ارب سے زائد کے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔شرجیل انعام میمن و دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزمان عاصم سکندر،ریاض منیر،حنیف اور انعام اکبر کے وکیل کی جانب سے ترمیمی فرد جرم سے متعلق درخواست دائر کی گئی جس میں کہا گیا کہ ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی بنتی نہیں ہے۔
تازہ ترین