• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹھہ ، شہد کی مکھیوں کا حملہ، خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمی

ٹھٹھہ(نامہ نگار) گجو کے گاؤں علی محمد جوکھیو میں مرچ کی فصل کی چنائی میں مصروف مزدور خواتین، مرد اور بچوں پر شہد کی زہریلی مکھیوں نے حملہ کردیا جس کے باعث ان میں بھگدڑ مچ گئی تاہم شہد کی مکھیوں کے بری طرح کاٹنے سے رسول بخش، ادریس، جڑیل، روشن، نور احمد، سکندر اور واجد سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے گجو کے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
تازہ ترین