• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹھہ ، بھٹی پر چھاپہ، سیکڑوں لیٹر دیسی شراب برآمد، ملزم گرفتار

ٹھٹھہ (نامہ نگار)پولیس کی خصوصی ٹیم نے شہر کے وارڈ نمبر چار میں واقع ملزم رسولی گندرو کی دیسی شراب کی بھٹی پر چھاپہ مار کر تیار شدہ شراب کی 150 تھیلیوں کے علاوہ 16 بالٹیوں میں بھری ہوئی 300 لیٹر سے زائد غیر تیار شدہ شراب برآمد کرکے ایک ملزم ظہیر ولد رسولی گندرو کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ ملزمان کے خلاف منشیات آرڈٰیننس کے دفعہ تین اور چار کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
تازہ ترین