• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
مصباح الحق کے ہاتھ میں فریکچر، آج میچ میں شرکت مشکوک

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پہلے پلے آف سے قبل اسلام آباد یونائٹیڈ کو دھچکالگا ہے، ہاتھ میں ہیئرلائن فریکچر کے باعث آج کھیلے جانے والے اہم میچ میں کپتان مصباح الحق کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

مصباح الحق کے ہاتھ میں کراچی کنگز کے خلاف میچ میں گیند لگی تھی۔

ذرائع کے مطابق مصباح الحق نہ کھیلے تو قیادت جےپی ڈومنی کریں گے۔نائب کپتان رومان رئیس اور آندرے رسل پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔

مصباح الحق کی غیر موجودگی کے باعث اسلام آباد یونائیٹڈ کو کسی بڑے خسارے کا سامنا ہوسکتا ہے۔

تازہ ترین