• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹرعبدالقدیر کو نگراں وزیر اعظم مقررکیاجائے ،سراج الحق

ڈاکٹرعبدالقدیر کو نگراں وزیر اعظم مقررکیاجائے ،سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں اسلامی انقلاب لاکر نوجوان اور بے روزگار طبقے کو روزگار فراہم کیاجائے گاجبکہ بنیادی ضروریات پر عوام کو سبسڈی دی جائے گی۔

سراج الحق نے پارٹی کے زیر اہتمام تخت نصرتی کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں نگراںوزیر اعظم کے انتخابات کے لیے سیاسی پارٹیوں کے مابین صلاح مشوروں کا دور شروع ہوچکاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں سرزمین کرک اور قبیلہ خٹک کے غیور عوام کے توسط بطور امیر جماعت اسلامی اپنے تجویز کا اعلان کرتاہوں کہ ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیر کو نگراں وزیر اعظم مقررکیاجائے کیونکہ ہمارے پڑوسی ملک بھارت میں ڈاکٹر عبدالکلام کو ملک کا وزیر اعظم بنا یا گیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ڈاکٹرعبدالقدیر خان کو سابق صدر پرویزمشرف نے امریکہ دباو کی وجہ سے اُن پر پابندیاں لگوائیں، جبکہ ابھی بھی ڈاکٹرعبدالقدیرزندہ ہیں اور سابق صدرملک سے مفرور ہیں اسلئے اگرکسی کو ہمارے تجویز سے اتفاق ہے تواب کی بار ایٹمی سائنسدان کو یہی عزت کی پگڑی پہنادی جائے۔

اپنے خطاب کے دوران سراج الحق نے شین جن پنگ کو چین کا دوبارہ صدرمنتخب ہونے پر مبارکبا دپیش کی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیاگیا ۔

پاکستان میں پی ایس ایل کے دوبارہ انعقادپر بھی خوشی کا اظہارکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ پھر ملک کے غیور عوام کو بہترین کھیل دیکھنے کا موقع ملے گا ۔

سراج الحق کہنا تھا کہ ملک میں چین کی طرح اصلاحات کی مدد سے کرپشن کا خاتمہ کریں گےجبکہ ملک میں صوبائی وقومی اسمبلی کے ممبران کی خرید وفروخت ہورہی ہے جس کی وجہ سے ایوان صاف نہیں۔

انہوں نے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ آج بھی موقع ہے کہ چیف جسٹس سینٹ کے انتخابات کا نوٹس لے کر منتخب ہونے والے سینیٹروں سے حلف لیں کہ وہ پیسوں کی مدد سے منتخب نہیں ہوئے ہیں ؟کیونکہ جب تک ایوان صاف نہیں ہوتےاس وقت تک اہسپتال ٹھیک نہیں ہونگے نہ منتخب لوگوں کا قبلہ درست ہوگا ۔

تازہ ترین