لاہور،مانگا منڈی( کرائم رپورٹرسے ،نامہ نگار ) کھنڈا موڑ کا رہائشی محمد اسلم اپنے بیٹے مزمل کے ہمراہ اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر سندر جا رہا تھا کہ شامکی بھٹیاں ملتان روڈ پر تیز رفتار بس کی زد میں آ کر محمد اسلم موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا بیٹا مزمل شدید زخمی ہو گیا ۔جسے فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی۔برکی روڈ پر دو روز قبل ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والا45سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش اسکے ورثاء کے حوالے کردی۔ بتایا گیا ہے کہ مناواں کا رہائشی اسلم موٹر سائیکل پر برکی روڈ پر جا رہا تھا کہ نامعلوم گاڑی نے اسے ٹکر مار کر شدید زخمی کردیا۔ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کروا دیا گیا جہاں وہ گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا