• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزمِ غوثیہ مدرسہ عربیہ فیضانِ رسول ملتان کے زیرِ اہتمام سالانہ مقابلے

ملتان( سٹا ف رپو ر ٹر )بزمِ غوثیہ مدرسہ عربیہ فیضانِ رسول ملتان کے زیرِ اہتمام سالانہ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔جس میں مقابلہ حسنِ حفظ،قرآءت،نعت،عربی و اردو تقریر،عربی مکالمہ اور ذہنی آزمائش ہوئے۔ مقابلہ میں ملتان بھر سےعلماء کرام صاحبزادہ مفتی محمد عثمان پسروری علامہ ڈاکٹر محمد ارشد نقیبی،علامہ حافظ عبدالعزیز سعیدی،علامہ عبدالرشیدمہروی،مفتی غلام یٰسین سعیدی، علامہ پیرمحمد رمضان اقبال قادری،علامہ عبد المجید نقشبندی ، علامہ عبدالغفور باروی،قاری اللہ دتہ فریدی،قاری محمد حسن سعیدی،علامہ عزیزالرحمٰن سعیدی،قاری نور محمد چشتی ، علامہ غلام درویش قادری (زونل خطیب اوقاف)،پیر سید توقیر شاہ گیلانی،ملک نصیر بخش اور مدرسہ کے فضلاء بڑی تعداد میں تشریف لائے۔مقابلہ میں طلبہ مکی، مدنی، رازی،غزالی اور جیلانی گروپ کی صورت میں شامل ہوئے۔مقابلہ کے اختتام پر علامہ ڈاکٹر محمد ارشد نقیبی اورعلامہ حافظ عبدالعزیز سعیدی نے اظہارِ خیال کیا۔اِمسال ملک بھر میں منعقدہ مختلف مقابلہ جات میں مدرسہ کی بھرپور نمائندگی کرنے والے طلبہ محمد وسیع الاخلاق،محمد شہباز،محمد مختار،محمد صہیب ،محمد شفقت،محمد اشفاق اور محمد فرحان رضا کو بزم غوثیہ کی جانب سے اعزازی انعامات دیئے گئے جبکہ مدرسہ کے ہونہار طالب علم محمد وسیع الاخلاق کو رواں سال تنظیم المدارس (اہلسنت)پاکستان کے سالانہ امتحان درجہ ثانویہ عامہ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر خصوصی انعام سے نوازا گیا۔علامہ مفتی محمد کاشف فریدیؔ نے ناظمِ اسٹیج کے فرائض سرانجام دیئے اور مہتمم اعلیٰ علامہ مفتی محمد رفیق چشتیؔ نے صدارت کی۔
تازہ ترین