• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ایکسپریس کے انجن میں آگ لگ گئی

کراچی ایکسپریس کے انجن میں آگ لگ گئی

کراچی سے لاہور آنے والی ٹرین کراچی ایکسپریس کے انجن میں چیچہ وطنی کے قریب آگ لگ گئی، ٹرین ڈرائیور نے گاڑی روک لی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ٹرین 3 گھنٹے کی تاخیر سے آج سہ پہر 3 بجے کے قریب لاہور اسٹیشن پہنچے گی۔

کراچی ایکسپریس کے انجن میں آگ لگ گئی

ریلوے حکام کے مطابق کراچی ایکسپریس لاہور کی طرف رواں دواں تھی کہ آج صبح تقریبا 8 بجے کے قریب جب ٹرین چیچہ وطنی اور ہڑپہ سے گزر رہی تھی کہ اچانک اس کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی ۔

کراچی ایکسپریس کے انجن میں آگ لگ گئی

ڈرائیور نے فوری طور پر ٹرین روک لی، ذرائع کے مطابق ٹرین ڈرائیور اور فائر مین نے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔

متبادل انجن کے ذریعے ٹرین پہلے چیچہ وطنی ریلوے اسٹیشن پر لائی گئی پھر چیچہ وطنی سے لاہور کے لئے روانہ کی گئی۔

تازہ ترین