• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نصرت فتح علی خان پاک بھارت رشتے سےبالاترہیں، اجے دیو گن

نصرت فتح علی خان پاک بھارت رشتے سےبالاترہیں، اجے دیو گن

ممبئی(ایجنسیاں) بو لی وڈ ادا کار اجے دیوگن نے بھی پاکستانی فنکاروں کے خلاف بیان دیدیا ۔بھارتی میڈیا ذرا ئع کے مطا بق اجے دیو گن نے کہا کہ جب تک دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر نہیں ہو جاتے بھارتی فنکاروں کو پڑوسی ملک کے فنکاروں کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہئے۔انہوں نے پاکستا نی فنکا روں کے خلاف بیان دیتے ہو ئے کہا ہے کہ جب تک بھارت اور پاکستان کے درمیان تعلقات معمول پر نہیں آ جاتے ہیں اس وقت تک وہ بھی پاکستان فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کے حق میں نہیں ہیں لیکن جب بات نصرت فتح علی خان کی آتی ہے تو وہ بھارت ،پاکستان کے رشتوں سے میرے لئے سب اوپر ہے۔انکا مزید کہنا تھاکہ اس کے علاوہ یہ جلد ختم ہونا چاہئے کیونکہ اس میں نہ تو ہماری کوئی غلطی ہے نہ ہی ان کی کوئی غلطی ہے، اور جب بات نصرت فتح علی خان کی آتی ہے تو وہ میرے لئے پاکستانی نہیں ہیں کیونکہ وہ اب اس دنیا میں نہیں ہیں جس کی وجہ سے اب وہ سب کے ہیں۔

تازہ ترین