• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بینک وکرنسی مارکیٹ،روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدرمستحکم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پیر کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت فروخت 110.65روپے اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 111.80روپے پر بدستور برقرا ر رہی اسی طرح یورو کی قیمت فروخت بھی 137.50روپے پر مستحکم دیکھی گئی جبکہ برطانوی پائونڈ کی قدر80پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 154.50روپے سے بڑھ کر155.30روپے اور قیمت فروخت156روپے سے بڑھ کر156.80روپے پر جا پہنچی ۔
تازہ ترین