• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم جلدٹوٹ جائے گی،عوام عمران کو ووٹ نہیں دینگے، خورشید شاہ

ایم کیو ایم جلدٹوٹ جائے گی،عوام عمران کو ووٹ نہیں دینگے، خورشید شاہ

خیرپور (بیورو رپورٹ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہاہے کہ عمران خان سندھ کے دورے کرنے کا دل کھول کر شوق پورا کریں ، سندھ کے عوام عمران خان کو ووٹ نہیں دیں گے، ایم کیو ایم جلد مزید ٹوٹ جائیگی، نیب لوگوں کی پگڑیاں اتارنے کا کام بند کرے،میڈیا کو خبریں ثبوت ملنے کے بعد دے۔ وہ خیرپور میں سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے ساتھ ان کی بھانجی بی بی ارشاد جیلانی کے انتقال پر تعزیت کے بعد صحافیوں سے بات کر رہے تھے، اس موقع پر انہوں نے بی بی ارشاد جیلانی کے بھائی و سابق رکن قومی اسمبلی سید جاوید علی شاہ سے تعزیت بھی کی ۔ خورشید احمد شاہ نے کہا کہ عمران خان بولتے بہت ہیں لیکن عملی کام نہیں کرتے ، سندھ کے پاس حقیقی لیڈر موجود ہیں۔

تازہ ترین