• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھا رت سفا رتی کشید گی کم کر نے کیلئےٹر یک ٹو اور بیک چینلز را بطےمتحرک

اسلام آ با د(آ ئی این پی) پا کستان اور بھا رت کے ما بین حا لیہ سفا رتی کشید گی کو کم کر نے کے لیئے 14ٹر یک ٹو اور 2بیک چینلز را بطو ں نے فعال کام کر نا شروع کر دیا۔ٹر یک ٹو ڈپلو میسی 15 افراداور بیک چینل ڈپلومیسی مشیر قومی سلامتی اورانکے بھارتی ہم منصب کر رہے ہیں،سفا رتی ذرا ئع کے مطا بق دو نو ں جا نب سے ٹر یک ٹو اور بیک چینلز را بطو ں میں شا مل افراد سفا رتی کشید گی کو کم کر نے کیلئے کا و شو ں میں مصروف ہیں، بھا رت میں پا کستا نی سفا رتکا رو ں اور ان کے اہل خا نہ کو مختلف طر یقو ں سے ہرا سا ں کیا جا ر ہا ہے جس پر پا کستا ن نے بھا رت سے اپنے ہا ئی کمشنر کو مشاورت کے لیئے وا پس بھی بلوا لیا ہے،ٹر یک ٹو ڈپلو میسی میں دو نو ں مما لک کی جا نب سے 15 افراد شا مل ہیں جن میں ریٹارڈ سفارتکار، مسلح افواج کے ریٹارڈ لوگ اور صحافی بھی مو جود ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان بیک چینل ڈپلومیسی مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ اور بھارتی مشیر قومی سلامتی کر رہے ہیں،سفارتی ذرائع کے مطا بق بیک چینل ڈپلومیسی کے لئے باظابطہ طور پر وزیراعظم کی رضامندی ہونا ضروری ہوتی ہے جبکہ ٹر یک ٹو سفا رتکا ری کیلئے حکو مت سے اجازت حا صل کر نا ضروری نہیں ہو تا۔
تازہ ترین