• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی جماعت میں شامل ہوں گا نہ میرے خلاف تحریک عدم اعتماد آے گی، چیئرمین سینیٹ

دالبندین(جنگ نیوز)چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ اکثریت سے منتخب ہوا ہوں اور کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونگا نہ میرے خلاف تحریک عدم اعتماد آئے گی۔ عمران خان کی مہربانی ہے، آصف زرداری اور بلاول بھٹو بھی میرےساتھ ہیں،چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ اپنے آبائی علاقے دالبندین پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔اس موقع پر میڈیا سےگفتگو میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میں نےیہ نشست اکثریت سے جیتی ہے، کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیارنہیں کروں گا اور میرےخلاف عدم اعتماد کی کوئی تحریک نہیں آئے گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مہربانی ہے، وہ ساتھ دے رہےہیں، آصف زرداری اور بلاول بھٹو بھی میرےساتھ ہیں۔ایک سوال کے جواب میں چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ میر حاصل خان بزنجو ہمارے بزرگ ہیں، ان سے متعلق کچھ نہیں کہنا چاہتا۔
تازہ ترین