• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز پاکستانیوں کے شناختی کارڈ کے اجراء کی فیس سے متعلق کیس میں سیکرٹری داخلہ اور وزیر داخلہ احسن اقبال طلب

اسلام آباد ( آن لائن ) سپریم کورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کے شناختی کارڈ کے اجراء کی فیس سے متعلق کیس میں سیکرٹری داخلہ اور وزیر داخلہ احسن اقبال کو آئندہ پیرکو طلب کر لیا ہے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ وزیر داخلہ عدالت میں ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر بتائیں چیئرمین نادراکی سمری اب تک منظور کیوں نہیں کی گئی۔ دوران سماعت چیف جسٹس چیئرمین نادرا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ آپکی سمری پر فیسیں کم نہیں کرنا چاہتے ہیں تو ہم کمیشن بنا کر خود فیسیں کم کر دینگے ۔پیر کے روز اوورسیز پاکستانیوں کے شناختی کارڈ اجرا کی فیس سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی۔دوران سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کس بنیاد پر فیس سے متعلق سمری واپس بھیجی؟ شناختی کارڈفیس میں ردوبدل کی سمری واپس بھجوانے کی وجہ کیاہے؟چیف جسٹس نے چیئر میں نادرا کو مخاطب کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ اگر یہ آپکی سمری پر فیسیں کم نہیں کرنا چاہتے ہیں تو ہم کمیشن بنا کر خود فیسیں کم کر دینگے پندرہ سال قبل جو دفاتر کھولے گئے تھے ان کے اخراجات بھی اور سیز پاکستانیوں سے وصول کئے جا رہے ہیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ پیر کے روز سیکرٹری داخلہ اور وزیر داخلہ عدالت حاضر ہوں۔وزیر داخلہ عدالت کو بتائیں کہ چیئرمین نادرا کی سمری اب تک منظور کیوں نہیں کی گئی۔ عدالت نے چیئرمین نادرہ کی درخواست پر سماعت پیر تک ملتوی کردی۔
تازہ ترین