کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ایف ایف کپ 2016کے کراچی مرکز کے مقابلے مکمل ہوگئے۔ گروپ ایک سے سوئی سدرن گیس اور اشرف شوگر ملز جبکہ گروپ دو سے کراچی یونائیٹڈ اور پاکستان پولیس کی ٹیمیں فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔ فائنل رائونڈ 9فروری سے لاہور میں کھیلا جائے گا۔ گروپ دو میں دو میچز کھیلے گئے۔ کے پی ٹی اسٹیڈیم میں کراچی یونائیٹڈ لمیٹڈ 2گول کی سبقت حاصل کرنے کے باوجود پولیس پر فتح حاصل نہ کرسکی اور میچ 2-2سے برابر رہا۔ کے ایم سی گراؤنڈ پر سندھ گورنمنٹ پریس نے گوادر پورٹ اتھارٹی کو 3-1سے زیر کیا۔ سوئی سدرن گیس 6پوائنٹس اور اشرف شوگر ملز 3پوائنٹس کے ساتھ گروپ ایک سے جبکہ کراچی یونائیٹڈ 7پوائنٹس اور پاکستان پولیس 4پوائنٹس کے ہمراہ گروپ دو سے فائنل راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ اسلام آباد مرکز میں پاکستان اسپورٹس کمپلیکس پر گروپ ’4میں سوئی نادرن گیس کمپنی نے سرکاری ٹی وی کو 3-0سے شکست دے کر فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ سدابہار، اویس اور نعیم رضا نے ایک ایک گول کیا۔ اسی گراؤنڈ پر بھٹی یونائیٹڈ نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو اسی مارجن سے شکست دی۔ بھٹی یونائیٹڈ کیلئے 2گول محمد لطیف اور ایک گول آصف منیر نے ایک گول بنایا۔