• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک کاٹمبر مارکیٹ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا اعلان

کے الیکٹرک کاٹمبر مارکیٹ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا اعلان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک نے کراچی ٹمبر مارکیٹ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی ٹمبر مرچنٹ گروپ (کے ٹی ایم جی) کے تعاون کے بغیر یہ اقدام کرنا بہت مشکل تھا، آئندہ بھی کے ٹی ایم جی کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔ یہ بات کے الیکٹرک کے چیف آپریٹنگ آفیسر آصف سعد نےکراچی ٹمبر مرچنٹ گروپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی،اس موقع پر کے ٹی ایم جی کے صدر سلیمان سومرو، کے الیکٹرک کے ہیڈ آف ڈسٹری بیوشن عامر ضیاء ، ریجنل ہیڈ ہمایوں صغیر، ڈپٹی ڈائریکٹرسی ایس آر زہرہ مہدی، محمدطلحہ قریشی، جی ایم لیاری شفقت عباسی، سی ایس او ارم حسن، عامر شاہ، کے ٹی ایم جی کے جنرل سیکرٹری مختار ڈوسانی، نائب صدر زاہد پیرانی، جوائنٹ سیکرٹری امین یوسف، کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی امن و امان کی کمیٹی چیئر مین منصور کادوانی، عارف داتا،مشتاق ولی محمد، دلاور باپو، محمد حسین ترک، عبدالشکور، شوکت دانہ والا اور دیگر نے بھی خطاب کیا،قبل ازیں کے الیکٹرک کے سی ای او آصف سعد نے اپنے خطاب میں کے ای کے موسیٰ لین کے دفتر کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا اور کہا کہ کے ای اپنے نظام کو روز بہ روز بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش کررہی ہے، ہم اکیلے سسٹم کو بہتر نہیں کرسکتے عوام بھی ہمارے ساتھ تعاون کریں،صارفین کی مشکلات کو حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں، اب تک 65 فیصد شہر لوڈشیڈنگ فری ہے تاہم کوشش ہے کہ جلد از جلد پورے شہر کو اس عذاب سے نجات دلائیں۔

تازہ ترین