• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمسن بچہ مین ہول میں گرگیا، دیگر واقعات میں4 افراد جاں بحق

کمسن بچہ مین ہول میں گرگیا، دیگر واقعات میں4 افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں سے خاتون اور ایک شخص کی لاشیں ملیں ،مین ہول میں گرکر بچہ،ٹریفک حادثات میں 2 افراد ہلاک ہوئے، تفصیلات کے مطابق بن قاسم تھانے کی حدود رزاق آباد میں مکان سے 18 سالہ لڑکی کی لاش ملی، اسکے ورثاء نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ اس نے گھریلو پریشانی سے تنگ آکر زہریلی چیز پی کر خودکشی کرلی، فریئر کے علاقے کینٹ اسٹیشن کے قریب واقع سیفرون اسکوائر کے سروینٹ کوارٹر میں28سالہ نارائین ولد کرمون کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی متوفی ڈرائیور آبائی تعلق تھر پارکرسے تھا پولیس کے مطابق اس نے پریشانی سے تنگ آکر خودکشی کرلی،علاوہ ازیں ڈاکس کے علاقے آئی سی آئی پل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 20 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کے پاس سے شناخت نہیں ہو سکی ہے ،پولیس نے لاش شناخت کیلئے سرد خانے میں رکھوادی ہے ،سہراب گوٹھ کے علاقے الآصف اسکوائر کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 18 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کے پاس سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی ہے، دریں اثنا بلدیہ مواچھ گوٹھ میں گھر کے پاس کھیلنے کے دوران مین ہول میں گر 3 سالہ طاہر ولد رئیس جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت نکال کر قریبی اسپتال پہنچایا ، بچے کی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

تازہ ترین