ملتان( سٹاف رپورٹر) ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں شہری نقدی اور دیگر سامان سے محروم ہو گئے تفصیل کے مطابق تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں بابر شہزاد سے موبائل فون چھین لیا گیا ،تھانہ کینٹ کے علاقے سے محمد علی کی موٹرسائیکل اور ثاقب حسن کی کار چوری ہو گئی ،کینٹ کے علاقے سے مہدی حسن کا موبائل فون ، تھانہ قطب پور کے علاقے میں اشفاق احمد کے گھر سے بجلی کی موٹر ، محمد حسن کے گھر سے موٹرسائیکل اورتھانہ ممتاز آبادکے علاقے میں محمد جاوید کے گھر سے ایک لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری ہوگیا ۔