• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ملتان،چوری کےملزم نے جج پر جوتااچھال دیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)چوری کے مقدمہ کےملزم نے جج پر جوتااچھال دیا، ذرائع کے مطابق گزشتہ روز تفصیل کے مطابق تھانہ چہلیک پولیس نے گزشتہ روز چوری کے مقدمہ میں نامزد ملزم اعجازاحمدکو علاقہ مجسٹریٹ زاہدقیوم کی عدالت میں پیش کیا، ملزم نےبری نہ کرنے پر جج کو دھمکیاں دیں اور جج پر حملہ کرنے کی کوشش کی ، پولیس اہلکاروں نے ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی تو اس دوران ملزم نے اپناجوتااتارکرفاضل جج کی طرف پھینک دیا ، جس کے بعد علاقہ مجسٹریٹ اپنے چیمبرمیں چلے گئے،بعد ازاں پولیس اہلکارملزم کوپکڑکر بخشی خانہ لےگئے،واقعہ کے بعدضلع کچہری میں خوف ہراس پھیل گیا۔ تھانہ چہلیک پولیس نے جج کے ریڈر محمد اعجاز کی مدعیت میں ملزم اعجازاحمد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

تازہ ترین