• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلستان جوہر میں پارک کی اراضی پر قبضے سے متعلق رپورٹ طلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے گلستان جوہر بلاک 15میں پارک کی اراضی پر قبضہ و تعمیرات سے متعلق ناظر کو مکمل رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے۔منگل کو عدالت عالیہ کے دو رکنی بینچ کے روبرو گلستان جوہر بلاک 15 میں قائم پارک کی اراضی پر قبضے سے متعلق جماعت اسلامی کے رہنما یونس بارائی ودیگر کی جانب سےدائرآئینی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ لینڈ مافیا شہر کے پارکوں پر قبضے کر رہی ہے۔ 8 فروری 2013 کو سندھ ہائی کورٹ نے حکم امتناعی جاری کیا، حکم امتناعی کے وقت ایک اینٹ بھی نہیں رکھی گئی تھی لیکن حکم امتناعی کے باوجود پارک میں 4،4 منزلہ عمارتیں بن چکی ہیں اور قبضہ مافیا نے جعلی لیز حاصل کر لی ہیں۔
تازہ ترین