• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور سے اغواء ہونیوالی لڑکی کوئٹہ سے بازیاب، ایک ملزم گرفتار

کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر) پولیس نے ڈھائی ماہ قبل لاہور سے اغواء ہونیوالی 14 سالہ لڑکی کو کوئٹہ سے بازیاب کر کر ایک اغواء کار کو گرفتار کر لیا ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی قائد آباد محمد ندیم کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی سید عاصم شاہ کی نگرانی میں ایس ایچ او عتیق الرحمان نے دیگر عملے کے ہمراہ شا وکشا روڈ پر قائم فلیٹ میں چھاپہ مار کر لاہور سے ڈھائی ماہ قبل اغواء کر کے کوئٹہ لائی جانیوالی 14 سالہ لڑکی (الف) کو بازیاب کر کر ملزم ہاشم علی کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزم کے دیگر تین ساتھی تا حال فرار ہیں جن کی تلاش کے لئے پولیس نے کارروائیاں شروع کر دی ہیں، ڈی ایس پی قائد آباد نے بتایا کہ لڑکی کو ڈھائی ماہ قبل لاہور کے علاقے تھانہ اکبری گیٹ سے اغواء کر کے کوئٹہ لایا گیا تھا ۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ملزم اور لڑکی کو پنجاب پولیس کی کوئٹہ آمد کے بعد حوالے کیا جائیگا۔
تازہ ترین