کامونکی( نمائندہ جنگ‘ مانیٹرنگ سیل) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے میری جدوجہد ہر اس شخص کے خلاف ہے جو دیمک کی طرح پاکستان کو کھوکھلا کر رہا ہے‘نوازشریف کو توکیوں نکالاکردیا ‘اب شہبازشریف کی باری ہے‘شریفوں سے پنجاب کو آزاد کرائیں گے‘شہباز شریف نے 10سال میں پنجاب میں 650ارب روپے کے ترقیاتی فنڈزخرچ کردیئے لیکن 4ارب کی لا گت سے شہبا ز نے اپنے علاج کیلئے اسپتال نہیں بنا یا لیکن کمیشن کے لئے ملتان میٹرو بنا دی‘ نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نوازبیمار ہونے کے بعد لندن چلی گئیں، شہباز شریف بھی علاج کرانے باہر چلے گئے لیکن جو لوگ یہاں ہیں اگر ان کی والدہ بیمار ہوں تو وہ لندن بھی نہیں جاسکتے۔لاہور سے گوجرانوالہ جاتے ہوئے عمران خان نے رکنیت سازی مہم کے سلسلہ میں کامونکی جی ٹی روڈ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ پاکستان کو شریفوں اور زرداریوں نے دو نوں ہاتھوں سے لوٹا ،آج ملک دیوالیہ ہونے کی سطح پر پہنچ گیا ہے ،نواز شریف کا ہر منصوبہ کرپشن کی داستان ہے ‘پنجاب میں جو دوائی 100روپے میں ملتی ہے وہی دوائی کے پی کے میں 50روپے میں د ستیاب ہے،وزیر صحت سائرہ افضل تا رڑ بھی اسی نظام کا حصہ ہیں‘ ملتان میٹرو پر 60ارب روپے خرچ کئے گئے لیکن اس میںبیٹھتاکوئی نہیں اور اب اُنہوں نے اس کے شیشے بھی کالے کر دئیے ہیں تاکہ عوام کا باہر سے میٹرو بس خالی نظر نہ آئے۔اُنہوں نے شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا" شہباز شریف"ہم نے نواز شریف کو تو کیو ں نکالا کردیااب تمہاری باری ہے ‘ نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تم پوچھتے ہو کہ تمہیں کیوں نکالاتو 2018 کی انتخابی مہم شروع ہو لینے دو میں بتاؤں کا تمہیں کیوں نکالا۔