• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر قتل کیس،سابق سی پی او سعود عزیز اور سابق ایس پی خرم شہزاد کی ضمانت منسوخی سے متعلق فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزمان سابق سی پی اور راولپنڈی سعود عزیز اور سابق ایس پی خرم شہزاد حیدر کی لاہور ہائی کورٹ سے منظور ہونے والی ضمانت کی منسوخی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں جسٹس مقبول باقر اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل تین رکنی بینچ نے بدھ کے روز رشیدہ بی بی کی اپیل کی سماعت کی تو ملزمان سعود عزیز اور خرم شہزاد اپنے وکلا ء کے ہمراہ عدالت میں حاضر ہوئے ۔
تازہ ترین