کوئٹہ کے علاقے کچ موڑ پر سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔
سیکیورٹی ذرائع کےمطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے کچ موڑ کے قریب سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں خودکش حملہ آور ہلاک ہوگیا۔
حملہ آور کی ہلاکت کے بعد علاقے کو کرائم سین لگا کر بند کردیا گیا
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ حملہ آور کی جیکٹ میں 8سے10 کلو گرام دھماکہ خیز مواد موجود تھا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنایا۔