• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ،خودکش حملہ آور کی ہلاکت کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ

کوئٹہ،خودکش حملہ آور کی ہلاکت کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ

کوئٹہ میں مبینہ خودکش حملہ آور کی ہلاکت کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، شہر بھر میں پولیس اور ایف سی کے اضافی اہلکار تعینات ہیں۔

پولیس کے مطابق شہر میں سیکیورٹی پہلے سے ہائی الرٹ تھی تاہم صبح نواحی علاقے کچ موڑ میں کارروائی کے دوران مبینہ خود کش حملہ آور کے مارے جانے کے بعد سے شہر بھر میں پولیس اورایف سی کےاضافی اہلکارتعینات کیے گئے ہیں۔

پولیس اور ایف سی کی جانب سے مختلف مقامات پرچیکنگ اور پٹرولنگ بھی جاری ہے، اس کے علاوہ سرکاری عمارات اور تعلیمی اداروں کے اطراف بھی اضافی اہلکارتعینات ہیں۔

سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی خصوصی چیکنگ کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین