• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کسی مستحق مریض کو خون دے سکتے ہیں یا نہیں؟


آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔ کسی مستحق مریض کو خون دے سکتے ہیں یا نہیں؟نیزاگر کسی کی زندگی خطرے میں ہواور اسے خون دینا ناگزیر ہوتو اُس کے متعلق کیا حکم ہے؟

جواب:۔(۱) جب مریض اضطراری حالت میں ہو اور ماہرڈاکٹر کی نظر میں خون دئیے بغیر اس کی جان بچانے کا کوئی راستہ نہ ہو تو خون دینا جائز ہے۔(۲)جب ماہر ڈاکٹر کی نظر میں خون دینے کی حاجت ہو، یعنی مریض کی ہلاکت کا خطرہ نہ ہو، لیکن اس کی رائے میں خون دئیے بغیر صحت کا امکان نہ ہو ، تب بھی خون دینا جائز ہے۔(۳) جب خون نہ دینے کی صورت میں ماہرڈاکٹر کے نزدیک مرض کی طوالت کا اندیشہ ہو، ا س صورت میں بھی خون دینے کی گنجائش ہے۔ان تمام صورتوں میں خون کاعطیہ دینا توجائز ہے ،مگر خون کامعاوضہ لینادرست نہیں ہے۔(شامی(3 / 211، باب الرضاع، ط؛ سعید)

اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

masail@janggroup.com.pk

تازہ ترین
تازہ ترین