• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگلات کاعالمی دن، شجرکاری مہم میں خصوصی بچوں کا حصہ

جنگلات کاعالمی دن، شجرکاری مہم میں خصوصی بچوں کا حصہ

موسم بہار کی آمد کےساتھ ہی کوئٹہ میں شجرکاری مہم کا آغاز ہوجاتا ہے، اس بار اس مہم کو جنگلات کےعالمی دن سے بھی منسوب کیا گیا ہے، مہم میں ویسے تو زندگی کے ہر طبقہ فکر کے افراد کوشامل کیا جاتا ہے، تاہم اس بار مہم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں جسمانی معذوری کے شکار بچوں کےعلاوہ سماعت اور بصارت سےمحروم خصوصی بچوں کوبھی شامل کیا گیا ہے ۔

مقامی ہوٹل کی سماجی شعبے کی ذمہ داری کےتحت ماحول کی بہتری کےلئے کام کرنےوالی تنظیم نےسماجی بہبود کےزیرانتظام کمپلیکس اور خصوصی بچوں کےاسکول میں شجرکاری کااہتمام کیا۔

جنگلات کاعالمی دن، شجرکاری مہم میں خصوصی بچوں کا حصہ

اس حوالے سے شجرکاری مہم میں شریک سیرینا انوائرنمنٹل سوسائٹی کی ایک عہدیدار مشال خان کاکہناتھا کہ مہم کامقصد ماحول کو بہتر بنانا ہے، اس حوالےسے ہم سمجھتے ہیں کہ معاشرے کےہرفرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ ماحول کی بہتری کے لئے اپناکردار ادا کرے، اس بار ہمارا مقصد ہے کہ خصوصی افراد اور بچوں کو اس مہم کاحصہ بنایاجائے، اس طرح سے ان کو یہ احساس ہوگا کہ وہ بھی معاشرے کے اہم فرد ہیں ۔

جنگلات کاعالمی دن، شجرکاری مہم میں خصوصی بچوں کا حصہ

شجر کاری مہم کے دوران سماجی بہبود کے کمپلیکس اور اسکول میں مختلف اقسام کے ایک سو کےقریب پودے لگائے جائیں گے، ان میں کوئٹہ پائن کےعلاوہ چیری،سیب ،آڑو سمیت مختلف پھلوں کےدرخت بھی شامل ہیں تاکہ اس میں زیرتعلیم خصوصی بچوں کواس کاثمر مل سکے،مہم میں سماجی بہبود کےحکام اور مقامی ہوٹل کی انتظامیہ کےعلاوہ خصوصی بچوں نے بھی خوب حصہ لیا۔

جنگلات کاعالمی دن، شجرکاری مہم میں خصوصی بچوں کا حصہ

محکمہ سماجی بہبود کےحکام نے اس موقع پر مقامی ہوٹل کی انتظامیہ اور انوائرنمنٹل سوسائٹی کےجذبہ کو سراہا، ان کاکہناتھا کہ شجرکاری مہم میں خصوصی بچوں کو شامل کرکے نئی روایت قائم کی گئی ہے۔

شجرکاری مہم اپریل کےوسط تک جاری رہے گی، اس حوالے سے شہر کے مختلف علاقوں کےعلاوہ وادی ہنہ اور اس کےاطراف میں بھی پودے لگائےجارہے ہیں، تاہم ضرورت اس بات کی ہے کہ ان پودوں کی مستقبل میں مناسب دیکھ بھال بھی کی جائے۔

تازہ ترین