حضرت ام قیسؓ بیان کرتی ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ حلق کی بیماری میں تم اپنے بچوں کے حلق کو اُنگلی سے کیوں دباتی ہو،تم عودِ ہندی سے اِن کا علاج کرو(یعنی عود ہندی استعمال کرو) عود ہندی میں سات بیماریوں کی شفاہے،حلق کی بیماری میں عودِ ہندی کو ناک میں ٹپکایا جائے تو شفا حاصل ہوتی ہے۔(صحیح بخاری/صحیح مسلم)