• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ، دورہ آسٹریلیا کیلئے انڈر16 کرکٹ ٹیم کے پریکٹس میچز شروع

ملتان(نمائندہ جنگ) دورہ آسٹریلیا کیلئے پاکستان انڈر 16 کرکٹ ٹیم کے پریکٹس میچز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگئے۔ ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد ٹیم کا باقاعدہ اعلان کیا جائیگا۔ ہیڈ کوچ ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد اور کوچ محسن کمال ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں۔ منتخب انڈر 16 قومی ٹیم آئندہ ماہ آسٹریلیا کا دورہ کرے گی۔ پہلے میچ میں ایگل نے تمام وکٹوں پر 154 رنزبنائے۔ بلال منیر 58، صائم ایوب نے 24 رنزبنائے۔ سعد بن یوسف اور اسامہ آفریدی نے 3،3 عالیان محمود اور حسن عابد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ پینتھر نے ہدف 3 وکٹوں پر مکمل کرلیا۔ رضوان محمود 58 رنزبناکر ناقابل شکست رہے۔ خلیل 45 اور حسن عابد نے 25 رنزبنائے۔ عبدالغفار 2 اور عاطف خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔ دوسرے میچ میں ایگل نے 7 وکٹوں پر 302 رنزبنائے۔ عمر ایمان 69 ،علی نسیم 59 ناٹ آؤٹ ،بلال 44 اور شہریار نے 26 رنزبنائے۔ پینتھر کی پوری ٹیم 91 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ حسین علی 28 اور عمار نے 14 رنزبنائے۔ حارث خان 5 اور عادل ناز نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
تازہ ترین