• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ٹیم میں 2 وکٹ کیپر ہو سکتے ہیں، کامران اکمل

پی ایس ایل میچزکامیاب،پاکستان ٹیم میں 2وکٹ کیپرہوسکتےہیں،کامران اکمل کی کیپٹل ٹاک میں حامد میر سے گفتگو

کراچی(ٹی وی رپورٹ)کرکٹر کامران اکمل نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کی تیز ترین نصف سنچری کرنے پر اللہ کا شکرگزار ہوں،تیز ترین نصف سنچری بنانے کا علم میچ کے بعد ہوا،فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے زبردست مقابلہ کی توقع ہے،سیکیورٹی انتظامات کی وجہ سے پاکستان میں پی ایس ایل میچز کامیاب ہوئے،دیگر ملکوں کی ٹیموں میں بھی دو دو وکٹ کیپرز کھیل رہے ہیں، سلیکٹرز، کپتان اور کوچ اگر چاہیں تو پاکستان ٹیم میں بھی ایساہوسکتاہے،مجھے اگلے تین چار سال کرکٹ کھیلنی ہے چاہے جہاں بھی کھیلوں، ڈیرن سیمی صرف پشاور زلمی نہیں پورے پاکستان کیلئے رول ماڈل بن گئے ہیں۔وہ جیو نیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔پروگرام میں گلوکار علی ظفر سے بھی گفتگو کی گئی۔علی ظفر نے کہا کہ پی ایس ایل نے ثابت کردیا پاکستانی کتنی زبردست قوم ہے،پی ایس ایل کیلئے پاکستان آنے والے غیرملکی کھلاڑیوں کو سراہاجاناچاہئے،میں گانالکھ دیتااور گادیتا ہوں لیکن اصل چیز عوام کاپیار ہے۔کامران اکمل نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کی تیز ترین نصف سنچری کرنے پر اللہ کا شکر گزار ہوں، میچ کے دوران میری توجہ بیٹنگ اور ٹیم کی جیت پر تھی،تیز ترین نصف سنچری بنانے کا علم میچ کے بعد ہوا،بارہ گیندوں پر نصف سنچری بنانے کا کرس گیل کا ریکارڈ شاید میں نہیں توڑ سکوں،پشاور زلمی دوسری بار فائنل میں پہنچی ہے اس پر بہت خوش ہیں،عثمان شنواری نے پی ایس ایل میں بہت اچھی باؤلنگ کی،عثمان شنواری کے اوورز میں زیادہ رنز لینے پر اس سے سوری کرنا بنتا ہے۔کامران اکمل کاکہنا تھا کہ پشاور زلمی ایک وقت میں پلے آف کیلئے بھی کوالیفائی کرتی نظر نہیں آرہی تھی، اسلام آباد یونائیٹڈ کا بیٹنگ اور بولنگ میں بہترین کمبی نیشن ہے، فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے بہت زبردست مقابلہ کی توقع ہے ، کوچ اور کپتان جو پلان دیں گے اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے، سیکیورٹی انتظامات کی وجہ سے پاکستان میں پی ایس ایل میچز کامیاب ہوئے، کوئی ٹیم بھی جیتے پاکستان میں کرکٹ آنا بڑی خوشی کی بات ہے، اچھا آغاز نہ ہونے کے باوجود ٹیم انتظامیہ نے مجھ پر اعتماد کیا،جب تک کوچ اور کپتان اعتماد نہ دے کوئی کھلاڑی پرفارم نہیں کرسکتا،شارٹ کٹ پر نہیں،محنت پر یقین رکھتا ہوں۔ کامران اکمل نے کہا کہ ڈیرن سیمی صرف پشاور زلمی نہیں پورے پاکستان کیلئے رول ماڈل بن گئے ہیں، ڈیرن سیمی نے دیگر غیرملکی کھلاڑیوں کو بھی پاکستان آنے کیلئے آمادہ کیا، پشاور زلمی کے کھلاڑی انجری کے باوجود سوفیصد نتائج دے رہے ہیں، ڈیرن سیمی اور میں انجری کے باوجود کھیلے جس کا کریڈٹ ہمارے فزیونعیم بھائی کوجاتاہے،غیرملکی کھلاڑی بھی پاکستان میں کرکٹ واپس لانے کی حمایت کررہے ہیں، پی ایس ایل نے اس سال شق رکھی تھی کہ جو غیرملکی کھلاڑی پاکستان آئے گا اسے شامل کیا جائے گا،مجھے نہیں پتا کون سے غیرملکی کھلاڑی اس شق پر سائن کر کے پاکستان نہیں آئے، پاکستان آنے والے غیرملکی کھلاڑی بہت خوش ہوئے اور اگلے سال آنے کی حامی بھی بھری ہے۔ کامران اکمل کا کہنا تھا کہ دیگر ملکوں کی ٹیموں میں بھی دو دو وکٹ کیپرز کھیل رہے ہیں، سری لنکن ٹیم میں تو چار وکٹ کیپرز کھیل رہے ہیں۔عمر اکمل سمیت تمام کھلاڑیوں کو مشورہ دیتا ہوں کہ محنت کرتے رہیں انشاء اللہ پرفارمنس ہوگی،پاکستانی شوبز اسٹارز کا پی ایس ایل کو سپورٹ کرنا بہت اچھی بات ہے۔ گلوکار علی ظفرنے کہا کہ پی ایس ایل کیلئے تینوں سیزنز کے گانے میں نے خود ہی لکھے تھے، اس سال ٹیگ لائن ”دل سے جاں لگادے“ لکھی جو سب کو پسند آئی، پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں پرفارمنس کیلئے پہلے پریکٹس کی تھی، اس پرفارمنس کیلئے جرمنی سے کمپنی ہائر کی گئی تھی کیونکہ وہ بہت خطرناک تھا، چالیس میٹر اتنی دیر تک ہوا میں رہنا اور پورے اسٹیڈیم میں جانے کیلئے خصوصی فٹنس اور تجربہ کی ضرورت ہوتی ہے، آج تک ایک یا دو انٹرنیشنل فنکاروں نے ایسی پرفارمنس کی ہے۔ علی ظفر کا کہنا تھا کہ کل کے سیمی فائنل میں کامران اکمل نے زبردست بیٹنگ کی، پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے ایسی فلم بناناچاہتا تھا جو آج تک نہ بنی ہو،”طیفا ان ٹربل“ میری ایسی ہی ایک کوشش ہے جسے دیکھ کر لوگ کہیں طیفا چھا گیا ہے، پاکستانی قوم تمام تر مشکلات کے باوجود ایسے کام کررہی ہے جو زندہ قوم کی عکاسی کرتے ہیں۔

تازہ ترین