• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئین میں جوڈیشل مارشل لاء کی گنجائش نہیں،سراج الحق

تیمرگرہ ( نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے کہا ہے کہ ملک سے امریکہ کے درباریوں کا خاتمہ کرکے ملک کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی مملکت بنائیں گے، متحدہ مجلس عمل بحال ہو چکی ہے اور ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے آئندہ عام انتخابات میں بھرپور حصہ لیکر طاغوتی طاقتوں کا راستہ روکیں گے ۔ان خیالات اظہار انہوں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سراج الحق نے کہا کہ بعض قوتیں جوڈیشل مارشل لاء نافذ کرنا چا ہتی ہیں لیکن آئین میں اس کی کوئی گنجائش نہیں ، انتخابات بروقت ہو نے چا ہیئں ، رائوانوارکے خلاف عدالت نقیب اللہ محسود د قتل کیس جلد نمٹائے ، اگر وہ قصور وار ثا بت ہوں تو انہیں سخت سزا دی جائے ، انہوں نے سعودی عرب کی جانب سے اسرائیل کو اپنی فضائی حدود سے طیاروں کی پروازکی اجازت اور دوبئی میں مودی کے مندر کا افتتاح کرنے پر شدیدتشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی۔
تازہ ترین