• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب عدالت لاہور،سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کاپی آئی سی سےمیڈیکل کرانے کا حکم

لاہور (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت لاہور نے آشیانہ اسکینڈل کیس میں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کا پی آئی سی سے میڈیکل کرانے کا حکم دیا ہے ۔ گزشتہ روز احتساب عدالت میں ملزم کے وکیل چودھری ظہیرالدین نے احد چیمہ کا میڈیکل کرانے کے لیے درخواست دی جس میں موقف اختیار کیا کہ احد چیمہ کو دل کی تکلیف ہے اوران کا بلڈ پریشر زیادہ ہونے کی وجہ سے وہ دوہزار پندرہ سے پی آئی سی میں اپنے آپ کو چیک کرتے تھے اس وقت وہ نیب کی حراست میں ہے انہوں نے اپنا چیک اپ بھی نہیں کرایا جس سے دباو کی وجہ سے ان کا بلڈ پریشر بڑھ رہا ہے اور دل کی تکلیف بھی محسوس کررہے ہیں۔عدالت سے استدعا ہے کہ ان کا فوری پی آئی سی سے میڈیکل کرانے کا نیب کو حکم دیا جائے اگر چیک اپ نہ کرایا گیا تو دل کی تکلیف زیادہ ہو سکتی ہے۔ جس پر احتساب عدالت کے جج محمد اعظم نے نیب کو حکم دیا کہ احد چیمہ کا سخت سیکورٹی میں میڈیکل قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے چیک اپ کرایا جائے۔
تازہ ترین