کراچی میں یوم پاکستان کے موقع پر مزار قائد پر گورنر سندھ، وزیراعلیٰ سندھ، وزیر داخلہ، آئی جی، میئر وسیم اختر اور تینوں مسلح افواج کے نمائندوں نے حاضری دی۔
گورنر سندھ محمد زبیر اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزاری قائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھول بھی چڑھائے، اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ اور صوبائی کابینہ کے ارکان بھی تھے۔
مزار قائد پر تینوں مسلح افواج کے نمائندوں اور ڈپٹی ڈی جی رینجرز نے بھی حاضری دی۔ پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
حکومتی اعلی شخصیات اور تینوں مسلح افواج کے نمائندوں نے یاداشت کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔