• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سفارتخانہ پاکستان لزبن میں 23مارچ کی مناسبت سے شاندار تقریب

لزبن (سرفراز فرانسس) پاکستان کے سفارتخانہ لزبن میں یوم پاکستان کی پُر وقار تقریب منعقد ہوئی، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری امجد محمود نے حاصل کی جب کہ قائم مقام پاکستانی سفیر فیاض احمد خان نے پرچم کشائی کی اور صدر پاکستان ممنون حسین اور وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ اس موقع پر یوم پاکستان کا کیک بھی کاٹا گیا۔ تقریب میں ڈاکٹر ثریا منظور، صغیر احمد، سید خالد عباس، راجہ زاہد اقبال، بابر حسین طاہری، ضیاء سید، راجہ آفاق قمر جنجوعہ، چوہدری کلیم، شاہد جنجوعہ، مولانا سید طارق، میاں عبدالرئوف، شکیل یوسف، عمران نوری، نوید بھٹی، قاسم شاہ، عمران شاکر، راجہ حسنین، شکیل یوسف، طارق جرال، سمیت پاکستانی کمیونٹی، فیملیز اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تازہ ترین