• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دشمن کی سازش ناکام، 21 ویں صدی کا نیا پاکستان تعمیر ہورہا ہے، احسن اقبال

نارووال ، بدوملہی (نمائندہ جنگ ، نیوز ایجنسی ) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ تعلیم کے ذریعے مضبوط معیشت پر مبنی پاکستان بنائینگے، ملک کے ہر شہر میں جامعات قائم کرینگےجس سے 21ویں صدی کا نیا پاکستان تعمیر ہو رہا ہے، بحیثیت قوم ہمارا اتحاد دیوار چین کی طرح ہمیشہ قائم ہے اس سے د شمن کی ہر سازش ناکام بنائینگے ، اگر ہم نے 7سالوں میں پاکستان حاصل کر لیا تو ہم آج یوم پاکستان کے موقع پر اگلے 7سالوں تک پاکستان کو دنیا کی 25معیشتوں میں شامل کر کے ترقی یافتہ ملک بنانے کا عزم کریں،آج پھر جذبہ تعمیر اور ترقی کیلئے امن و استحکام کی ضرورت ہے ،یوم پاکستان کے موقع ڈسڑکٹ کمپلیکس نارووال میں منعقدہ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سکیورٹی اداروں کو آج پاکستان کے عوام سلام پیش کرتے ہیں ،احسن اقبال نے کہا کہ جس ملک کے اندر بہادر جوان موجود ہوں انہیں دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی، پاکستانی قوم اپنے دشمنوں کو بتا دینا چاہتی ہے کہ ہمارے پاس ایٹم بم موجود ہے لیکن اس کی ضرورت تو اس وقت پیش آئے گی جب کوئی اس قوم کے عزم ، اتفاق اور اتحاد کو کوئی شکست دے سکے گا اور وہ دن کبھی نہیں آئے گا ، نارووال میں ڈسڑکٹ کونسل کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی مرکزی تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد میں جوش و خروش سے حصہ لیا ۔ وفا قی وزیر دا خلہ نے کہا حکو مت نے پا کستا نی افوا ج ،پو لیس اور عوا م کی ہمت اور حو صلو ں کی بد و لت دہشت گر دی کی کمر توڑ دی ہے،سر حد پا ر ہما را د شمن ملک کسی غلط فہمی میں نہ رہے ،پا کستا ن کل بھی نا قا بل تسخیر تھا اور تا قیا مت رہے گا ، ہم نے ملک کے چپے چپے پر تعلیم کے چرا غ رو شن کیے ہیں جن سے 21۔ویں صدی کا مضبو ط معیشت پر مبنی نا قا بل تسخیر پا کستا ن تعمیر ہو رہا ہے ، پا رلیما نی سیکر ٹر ی پنجا ب خوا جہ وسیم بٹ ،ممبر پنجا ب اسمبلی سردار رمیش سنگھ اروڑہ ،ڈپٹی کمشنر نارووا ل علی عنا ن قمر ،چیئر مین ضلع کو نسل احمد اقبا ل ،ڈی پی او نارووال عمرا ن کشور ،چیئر مین میونسپل کمیٹی نارووا ل ،ضلعی انتظا میہ کے سینئر افسرا ن ،سول سو سا ئٹی ،طلبا وطا لبا ت اورشہر یو ں نے کثیر تعدا د میں شرکت کی ،وفا قی وزیر دا خلہ نے کہا کہ آج کے دن ہمیں پوری دنیا کو اپنی طا قت اور عظمت کا پیغا م دینا ہے ،ہما ر ے عز م و ہمت نا قا بل شکست ہیں اور تا ریخ گو اہ ہے کہ جس نے بھی ہمیں للکا را ہے ،پھر وہ ہمیشہ کے لیے پچھتا یا ہے ،ہم نے پا کستان کے کچھ اندورنی اور بیر و نی بد خوا ہو ں کو اپنی صفو ں میں اتحا د اور پختہ ارادو ں کے ذریعے شکست فا ش دی ہے اور وطن عز یز کی کمزور پڑتی معیشت کو اپنی بہتر ین قو می پا لیسیو ں کی بد و لت نہ صرف سنبھا لا دیا ہے بلکہ اسے ترقی و خو شحا لی کی را ہ پر گا مزن کر دیا ہے کیو نکہ جو قوم معا شی طو رپر کمزور ہو تی ہے ،نہ اس کا دفا ع مضبو ط ہو تا ہے اور نہ ہی اقوا م عا لم کی صٰفو ں میں اس کی عزت و آزا دی ،خو د مختار ی اور سلا متی کی کو ئی اہمیت ہو تی ہے ،قبل ازیں وفا قی وزیر نے سبز ہلا لی پر چم لہر ا کر تقر یب کا آغا ز کیا ،ڈی سی نارووا ل نے مہما ن خصو صی وفا قی وزیرکی خد مت میں سپا س نا مہ پیش کر تے ہو ئے 23۔ما رچ کی تا ریخی اہمیت کو اجا گر کر تے ہو ئے کہا کہ نارووا ل کی ضلعی انتظا میہ پا کستا ن مسلم لیگ کے عوا می تر قیا تی پر وگرا م پر نہا یت سنجید گی کے ساتھ عمل پیر ا ہے اور اس کے ثمرا ت عوا م تک پہنچنا شر و ع ہو چکے ہیں،تقر یب کا بہتر ین حصہ پیر ا ملٹر ی فو رسز، کیپٹیل پو لیس ، پنجا ب پو لیس ، ریسکیو 1122،سو ل ڈیفنس ،پنجا ب ہا ئی وے پٹر ولنگ پو لیس ،ڈا لفن فورس ،محکمہ لا ئیو سٹا ک اور زراعت کے چا ک و چو بند دستو ں کی طر ف سے سلا می اور پر یڈ کا بہتر ین مظا ہر ہ تھا ،وفا قی وزیر دا خلہ بعد ازا ں ڈی ایچ کیو ہسپتا ل نارووا ل بھی گئے اور مختلف شعبو ں میںدا خل مر یضو ں کو یو م پا کستا ن کی خو شیو ں میں شا مل کرتے ہو ئے ان میں کھا نا تقسیم کیا   صباح نیوز کے مطابق وزیر داخلہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نے کہا کہ 2013میں ہمیں پاکستان ایسی حالت میں ملا کہ ہر طرف اندھیرے تھے، ملک کی دھرتی پر آئے روز لاشیں گرتی تھیں اور پاکستان کو دنیا کا خطرناک ترین ملک قرار دیا جارہا تھا ،معیشت منجمد،کھیل کے میدان اجڑچکے تھے اور قوم امید کھوچکی تھی لوگ کہہ رہے تھے کہ آنے والا سال پچھلے سال سے بدتر ہوگاہم نے نئے سفر کا آغاز کیا آج 20 بائیس گھنٹے بجلی آرہی ہے جہاں روز انہ لاشیں گرتی تھیں آج امن کے سائے پھیل رہے ہیں، معیشت اعلی ترین شرح نمو پر پہنچ چکی ہے، آج اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہورہی ہے ہم نہ صرف موٹرویز ،انفارمیشن ہائی ویز بلکہ سکائی ویز بھی بنا رہے ہیں ،نئے ڈیم نئی بندرگاہیں بنارہے ہیں نئی یونیورسٹیاں قائم کررہے ہیں جس ملک کی معیشت 215ارب ڈالر کے حجم کی تھی آج یہ 310ارب ڈالر کی معیشت ہوچکی ہے ،ہمارا ہدف ہے کہ ہم بہت جلد ون ٹریلین میں ڈالیں گے ، ترقی کی دوڑ مثبت سوچ کے ساتھ جیتی جاتی ہے، منفی سوچ کے ساتھ کوئی جنگ نہیں جیتی جاسکتی ، پاکستان جمہوری ملک ہے لیکن ایک مخصوص ایجنڈے کے ساتھ بعض لوگ ستیاناس اور بیڑا غرق کا راگ الاپ رہے ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں آج پوری دنیا پاکستان کو ابھرتی ہوئی معیشت قرار دے رہی ہے آج ملکی مجموعی پیداوار کا حجم 2013کے مقابلے میں دوگنا ہوچکا ہے ،آج پوری دنیا میں پاکستان ایشیاکی ابھرتی ہوئی معیشت قرار دیا جارہا ہے ،پاکستان نے دہشتگردی سے امن کی طرف تیزی سے ترقی کی ہے کھیل کے میدانوں کی رونقیں بحال ہیں ،قوم پہلے سے زیادہ پرامید ہے ہم نے کم ترین مدت میں توانائی بحران حل کیا اس موقع پر وزیر داخلہ نے 23مارچ کے حوالے سے جذبہ تعمیر مہم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چاہتے ہیں کہ ہر پاکستانی اس مہم کا رکن بن جائے ۔

تازہ ترین