• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع ملتان میں 90 سے زائد ڈسپلے سنٹر وں پر ووٹر لسٹیں آویزاں ہونگی

ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلع ملتان میں ووٹوں کی نظر ثانی کے سلسلے میں 90 سے زائد ڈسپلے سنٹر وں پر 26 مارچ سے لسٹیں آویزاں کر دی جائیں گی ، ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹر لسٹوں پر نظر ثانی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور اس ضمن میں ملتان سمیت ملک بھر میں انتخابی فہرستیں ڈسلے سنٹروں پر آویزاں کی جائیں گی ، ضلع ملتان میں 90 سے زائد ڈسپلے سنٹر قائم کر دیئے گئے ہیں جہاں 26 مارچ سے انتخابی فہرستیں آویزاں کر دی جائیں گے ،ضلع ملتان کے ووٹرز ڈسپلے سنٹروں پر اپنے ووٹ کی تصدیق کے ساتھ اس میں درستی بھی کر اسکتے ہیں جس کے بعد حتمی ووٹر لسٹیں تیار کی جائیں گی ۔
تازہ ترین